ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام جھیل رہے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) اسٹوڈنٹس یونین کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ یونیورسٹی کی تفتیش کمیٹی کی جانب سے اسے ملے وجہ بتاو نوٹس میں رسٹی کیشن (اخراج) جیسی کوئی بات نہیں ہے۔
کنہیا نے آج یہاں
نوٹس کے بارے میں نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جے این یو احاطے میں 9 فروری کو ہوئے واقعہ کے سلسلے میں بھیجے گئے نوٹس کا کل شام پانچ بجے تک اسے جواب دینا ہے۔
اسٹوڈنٹس یونین کے تمام رکن مل بیٹھ کر یہ طے کریں گے کہ اس نوٹس کا یونیورسٹی انتظامیہ کو کیا جواب دیا جائے